top of page
Featured Posts
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

Thanks bundle of thanks Mr Donald Trump

  • Taj Din Malik
  • Mar 18, 2018
  • 2 min read

ککڑ کھیہ اڑائی تے اپنے سر وچ پائی.

ڈونلڈ ٹرمپ تیرا شکریہ، ہزار بار شکریہ تم جب ادھر انتخابی مہم میں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف اپنی حماقتوں کو اجاگر کر رہے تھے اور ادھر پاکستان کے کمزور سوجھ بوجھ رکھنے والے حلقے تمہاری بدزبانی اور بد گوئی کی وجہ سے سخت پریشان تھے کہ اب مسلمانوں پر پتہ نہیں کیا قیامت ٹوٹنے والی ہے تو اس وقت بھی میں نے یہی کہا کہ جسطرح ہر تخریب سے کوئی نہ کوئی تعمیر جنم لیتی ہے اسی طرح انشاء اللہ یہ شخص جو بظاہر امریکیوں کا سب سے زیادہ ہمدرد نظر آرہا ہے دراصل یہ انکا دشمن نمبر ون اور پاکستانیوں کا بہترین سجن ثابت ہو گا. الحمدللہ آج ٹرمپ کی حماقتوں کا پہلا صلہ اللہ نے ہمیں دے ریا ہے. ٹرمپ اگر یہ حماقتیں نہ کرتا تو آج چین اور روس اسطرح کھل کر ہمارے ساتھ نہ کھڑے نظر آتے اور ہمارے حکمرانوں کے اعصابوں اور دلوں پر صدیوں سے طاری سپر پاور کا خوف بھی نہ اترتا. اور نہ ہی پاکستان ایک ہی جست میں امریکن چھتری کے سائے سے نکل کر اپنے قدرتی و علاقائی اتحادیوں کی صف میں کھڑا نظر آتا. کیونکہ جسطرح زمین کے مدار سے نکلنے کے لئے بے پناہ قوت کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح انسان کو کسی ایک دنیاوی خوف سے نکلنے کے لئے بے پناہ ہمت، جرآت اور قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے جو ٹرمپ جیسے احمق نے ہمیں دے دی. ٹرمپ سے پہلے جتنے بھی امریکی صدور اور پالیسی ساز، بااختیار لوگ تھے انکے ہوتے ہوئے یہ خوشی ہمارا مقدر کبھی نہ بنتی. Thanks bundle of thanks Mr, Trump آج ہم حقیقی معنوں میں آزاد ہوئے ہیں. مبارک ہو پاکستانیوں، مبارک ہو بھٹو شہید مبارک ہو ڈاکٹر اے کیو خان صاحب، آج تمہارا خواب پورا ہوا، مبارک ہو قائد اعظم، مبارک ہو قائدین و شہداء 1947. مبارک ہو چینی بھائیوں، مبارک ہو رشیئن دوستو. آج ہم اپنی آزادانہ پالیسیاں بنانے کے قابل ہوئے ہیں. پاکستانیوں اگر تم سمجھدار، بندے دے پتر اور صحیح معنوں میں اللہ کے شکر گزار ہو تو ہر ایک شہری کو چاہیے کہ وہ دو رکعت نفل شکرانہ بوقت تہجد ادا کرے.

https://twitter.com/tajdinmalik43 نیک تمناؤں کے ساتھ 27 August 2017


 
 
 

Komentarze


©2018 BY جرأت رنداں. PROUDLY CREATED WITH WIX.COM

bottom of page