top of page
Featured Posts
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

جلاھیاں دی بےبے بڑی سیانی اے

  • Taj Din Malik
  • Apr 16, 2018
  • 2 min read

جلاھیاں دی بےبے بڑی سیانی اے

لو فیر ساڈھے کولوں وی سن لو. پرانے وقتوں میں جلاھے ( دستی کھڈی پر کپڑا بننے والے لوگ) بڑے سادہ لوگ ہوا کرتے تھے تھے. جلاھوں کو اپنی بے بے( دادی اماں)پر بڑا فخر تھا کہ وہ بہت سیانی ہے. ایک عجیب واقعہ پیش آ گیا کہ جلاھوں کی بکری کا سر مٹی کے گھڑے میں پھنس گیا. بیچاروں نے بڑے جتن کئے مگر بے سود. کسی نے کہا گاؤں کے فلاں سیانے کو بلاؤ، کسی نے کہا فلاں کو لاؤ. پھر اچانک کچھ جلاھے پکار اٹھے کہ ہماری تو اپنی بے بے بڑی سیانی ہے اس سے بات کریں ہمیں کیا ضرورت ہے غیروں کے پاس جانے کی. پھر جلاھوں نے اپنی بے بے سے بات کی تو اس نے کہا میرے بیٹوں یہ بھی کوئی مسئلہ ہے. آپ ایسا کریں پہلے میرا منجھا (پلنگ) تو باہر نکالو. منجھا پرانے وقت کا بہت بڑا بنا ہوا تھا اور کمرے کا دروازہ ماڈرن ہوتا ہوتا کافی چھوٹا ہو چکا تھا. جلاھوں نے کہا بے بے ہم آپکو باہر کیسے نکال سکتے ہیں منجھا تو بہت بڑا اور دروازہ چھوٹا ہے. بے بے نے کہا بیٹا یہ کونسی مشکل ہے آپ دروازہ نہ توڑیں اور دیوار توڑ کر میرا منجھا باہر نکالیں تو سہی. جلاھوں نے دیوار توڑ کر بے بے کو منجھے سمیت باہر نکالا. بے بے نے بکری کا سر ادھر ادھر گھمایا، گھڑے کو ہلایا جلایا مگر بات نہ بنی تو بے بے نے اپنے پوتوں اور نواسوں کو حکم دیا کہ بکری کا سر کاٹ دو حکم کی تعمیل ہوئی اور بکری کا سر تن سے جدا کر دیا گیا. بے بے نے اب کٹے ہوئے سر کو ادھر ادھر گھمایا مگر سر پھر بھی گھڑے سے باہر نہ آیا تو بے بے نے حکم دیا، اب گھڑا توڑ دیا جائے. حکم کی تعمیل ہوئی اور گھڑا بھی توڑ دیا گیا اور سر باہر آ گیا تو جلاھوں نے تالیاں بجائیں کی دیکھا ہم نہ کہتے تھے کہ ہماری بے بے بڑی سمجھدار ہے. سو ن لیگیوں کا مسئلہ بھی کچھ اسی طرح کا ہے. انکی بے بے بھی بڑی سمجھدار ہے. ساری اکانومی کا بیڑا غرق کر دیا ہے، اداروں کو تباہ برباد اور جنرل ضیاع کے ساتھ ملکر بھٹو جیسے ہیرے کو سولی پر لٹکایا اور سب سے بڑا نقصان یہ کہ قوم کو ضیالوں، ڈاروں، گلوبٹوں، اور ماجھے گاموں کی لوٹ مار کے پلے ڈال کر خوشی سے شادیانے بجا رہے ہیں کہ، ساڈھی بے بے بڑی سیانی اے


 
 
 

Comments


©2018 BY جرأت رنداں. PROUDLY CREATED WITH WIX.COM

bottom of page