کافر اور مومن
- Taj Din Malik
- Mar 22, 2018
- 1 min read
کافر اور مومن
کافر کے لغتی معنی انکار کرنے والا اور مومن کے معنی مطیع و فرمانبردار کے هیں. عرف عام میں جنهیں هم کافر کهتے هیں وه درحقیقت مشرکین( شرک کرنے یعنی الله کےمقابل کسی دوسرے معبود کی پرشتش کرنے اور زات حق کے وجود کا اقرار کرنے کے بجائے انکار کرنے والے لوگ هیں. اقرار اور انکار بهی دو قسم کا هوتا هے یعنی ایک زبان سے اور دوسرا دل و جان سے. مومن جب مطیع و فرمانبردار هوتا هے تو اسکا مطلب یه هوا که وه الله اور اسکے رسول صله علیه وصلم پر زبان کے ساتھ ساتھ دل وجان سےبهی ایمان لاتا هے . اسکے قول و فعل یعنی گفتار و کردار میں مکمل طور پر یکسانیت پائ جاتی هے. ایک مومن کا دل شکرکےجزبے سے معمور هوتا هے . وه هر کام شروع کرنےسےپهلے مالک حقیقی کی مدد کا طلبگار هوتا هے اور هر کام کے اُختتام پر اسکا شکر گزار هوتا هے. مگرکافر هر کام اپںنے زور بازو سے شروع کرتا هے اور اپنی طاقت کے مظاهرے پر ختم کرتا هے. یه جانتے هوئے بهی که اسکا اختیار قدرت کامله کے سامنے انتهائ محدود چیز هے اور قانون قدرت میں اسکی حثیت آٹے میں نمک کے برابر بهی نهیں. کسی فتح کے بعد مومن کی پهچان عاجزی اور کافر کی غرور و تکبر هے.
Comments